کراچی: بینک لوٹنے کی کوشش کرنیوالے 2 ڈاکووں سمیت 8 ملزمان گرفتار

Last Updated On 04 February,2019 10:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے بینک لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ڈاکووں سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کی رات گئے کارروائیاں، نارتھ کراچی میں بینک لوٹنےکی کوشش ناکام بنا دی۔ یوپی موڑ کے قریب2 ملزموں کو اسلحے اور اوزار سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اے ٹی ایم توڑ کررقم لوٹنے اور بینک میں داخل ہونےکی کوشش کی۔

ادھر گڈاپ میں پولیس نے یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات بھی درج کر لئے۔ گلبرگ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزمان عامر اور جمال کو دھر لیا اور 2 پستول 4 موبائل فونز اور موٹر سائیکل قبضے سے برآمد کر لئے۔

سپرہائی وے نور محمد گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کو مطلوب دوملزمان پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سلام اللہ اور یونس موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں۔