کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کروڑوں روپے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Last Updated On 04 February,2019 06:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلوچستان، کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار کیے گئے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق کارروائی کے دوران چار گاڑیوں سے دس کلوگرام چرس برآمد کی گئی، تلاشی کے دوران سترہ کلوگرام سے زائد افیون بھی برآمد کی گئی جبکہ منشیات اسمگل کرنے والی ایک خاتون سمیت چار اسمگلر گرفتار بھی کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کاروائی میں سینتالیس ہزار دو سو لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ کراچی سپرہائی وے کے قریب کارروائی میں 34 ہزارکلوگرام سے زائد چھالیہ بھی برآمد کی گئی جبکہ چھالیہ کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔