بہاولپور : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

Last Updated On 14 January,2019 10:18 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بہاولپور سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا.۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پکڑے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ پکڑے جانے والوں میں سمیح اللہ، شاہ ولی اور محمد شیر شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔