پشاور: شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا گروہ گرفتار

Last Updated On 09 January,2019 06:06 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہری علاقے ہشت نگری میں کارروائی کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا، ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان سے پانچ موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔