کوئٹہ: مشرقی بائی پاس سے نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد

Last Updated On 07 January,2019 05:21 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پولیس کے مطابق مشرقی بائی پر واقع قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جس کو تشدد کے بعد قتل کر کے بوری میں بند کر کے ویرانے میں پھینک دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول منتقل کر دیا ہے تاہم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔