لاہور: لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی کا قتل، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Last Updated On 19 December,2018 10:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی عائشہ کے قتل کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا، وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی عائشہ کو نامعلوم افراد نے پھندا ڈال کر قتل کیا۔ پولیس نے چند مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی والدہ عمرہ پر گئی ہوئی ہے جو طارق جمیل نامی شخص کی مطلقہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مقتولہ کے لواحقین کو جلد از جلد ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔