ملاکنڈ میں باپ نے دو کمسن بچوں اور بیوی کو قتل کر دیا

Last Updated On 19 December,2018 05:17 pm

لوئر دیر: (دنیا نیوز) لوئر دیرکے علاقے ملاکنڈ میں باپ نے دو کمسن بچوں اور بیوی کو قتل کر دیا، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم راید نے اپنے گھر میں کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے اپنے دو کمسن بچوں اور بیوی کو قتل کردیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ذہنی توازن درست نہیں قتل کے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو تیمرگرہ منتقل کردیا۔