لاہور: ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

Last Updated On 18 December,2018 08:04 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفرنے کہا کہ ڈولفن سکواڈ نے دوران گشت ملزموں سے 25 پسٹل،ایک پمپ ایکشن اور141 گولیاں ،چرس،ہیروئن، افیون اور شراب کی بوتلوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی.

ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفرنے کہاکہ ڈولفن سکواڈ نے دوران گشت ملزموں سے 25 پسٹل،ایک پمپ ایکشن اور141 گولیاں ،چرس،ہیروئن، افیون اور شراب کی بوتلوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 454 افراد کی مدد کی ۔دوران پٹرولنگ 57ہزار گاڑیوں،01 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں ،89 ہزار ے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر 152گاڑیوں کو تھانے میں بند اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔