خیبر پختونخوا: بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، 61 افراد گرفتار

Last Updated On 04 December,2018 09:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں اکسٹھ افراد کو گرفتار کر لیا، سینتیس لاکھ روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔

پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کریک ڈاﺅن کیا گیا۔ مختلف چھاپوں کے دوران کنڈا کلچر اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت 71 مقدمات کا اندراج کرکے ملوث 61 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

اس دوران بجلی چوروں سے ساڑھے تین ملین روپے سے زیادہ رقم کی وصولی کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ۔