تربت پولیس کی سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

Last Updated On 03 December,2018 09:51 pm

تربت: (دنیا نیوز) پولیس نے تربت کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تین افراد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک مکان میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

برآمد اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 2 ایس ایم جی، ایک پستول، ایک رائفل، 8 واکی ٹاکی، ایک کیمرہ 45 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔ گرفتار افراد سے تخریبی مواد بھی برآمد ہوا۔ پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔