کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ملازم زخمی، ملزم بھتے کی پرچی پھینک کر فرار

Last Updated On 02 December,2018 11:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کھارادر میں باربی کیو ریسٹورنٹ پر فائرنگ سے چوبیس سالہ ملازم اسرار زخمی ہو گیا۔ نامعلوم ملزمان دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینک کر فرار ہو گئے۔

بھتہ خور ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، کراچی کے علاقے کھارادر میں باربی کیو ریسٹورنٹ پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ نامعلوم ملزمان فرار ہوتے وقت دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے ریسٹورنٹ پر چار فائر کیے جبکہ پرچی پر درج نمبر بیرون ملک کا ہے۔ واقعے کا مقدمہ کھارادر تھانے میں دکان کے مالک کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشتگردی، بھتہ خوری اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔