پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، تاجر کے اغواء میں ملوث سہولت کار گرفتار

Last Updated On 01 December,2018 04:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تاجر کے اغواء میں ملوث سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کچھ عرصہ قبل پشاور میں پنجاب کے دو تاجروں کو اغواء کیا گیا جن کے لیے چار کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، تفتیش کے بعد اغواء میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا اور دونوں تاجروں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

تفتیش کے دوران گرفتار تین اغواء کاروں کی نشاندہی پر سہولت کار کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔