صوابی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

Last Updated On 30 November,2018 09:20 pm

صوابی: (دنیا نیوز) صوابی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

 

ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کے مطابق صوابی کے علاقے شمسوخیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد ذیشان کے گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران دہشتگرد ذیشان نے فائرنگ کی جس سے ایلیٹ فورس کا نوجوان زخمی ہو گیا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک ہو گیا، ڈی پی او کا کہنا تھا ملزم ذیشان رائیونڈ حملے سمیت کئی مقدمات میں مطلوب تھا، ذیشان کا بھائی خورشید بھی پولیس پر حملوں اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ذیشان کا بھائی خورشید بھی اس سے پہلے پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔