ایف آئی اے کی کارروائی، بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے گروہ کا رکن گرفتار

Last Updated On 30 November,2018 09:50 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کے رکن کو گرفتار کرلیا، ملزم وقار احمد کے واٹس ایپ نمبر کی معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے۔

ملزم کو اسپین انٹر پول کی معلومات پر گرفتار کیا گیا، ملزم وقار سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی وڈیوز موجود تھیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔