ملتان ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

Last Updated On 29 November,2018 03:56 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران ایک مسافر سے ایک کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

انٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور نجی پرواز سے سعودی عرب جانیوالے مسافر ستانہ گل سے ایک کلو گرام آئس ہیروین برآمد کر لی۔ سعودی عرب ہیروئن لے جانیوالے شخص نے ایک کلوگرام ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، ملزم ستانہ گل کو انٹی نارکورٹکس فورس نے حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ملزم ستانہ گل مہمند ایجنسی کا رہائشی ہے۔ یاد رہے گزشتہ چار ماہ کے دوران اب تک ملتان ایئرپورٹ سے بیرون ممالک ہیروئن سمگل کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔