اسلام آباد: منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Last Updated On 24 November,2018 09:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انسداد منشیات فورس نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت 1880 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کاؤنٹر پر سامان تلاشی کے دوران مسافر عدنان خان سے 1880 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے آئس ہیروئین سوہن حلوے کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم عدنان خان کا تعلق صوابی ہے وہ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 753 کے ذریعے اسلام آباد سے جدہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ہیروئن برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے انسداد منشیات سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔