راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Last Updated On 01 November,2018 04:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بے نظیر ہسپتال راولپنڈی کے باہر ٹیکسی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو ہسپتال کے باہر نامعلوم شخص نے ٹیکسی میں سوار 2 افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے زخمی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے شواہد کا جائزہ لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔