اوکاڑہ: دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل، ملزمان فرار

Last Updated On 30 October,2018 08:45 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ چورستہ 38 ڈی میں لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی۔ درینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل کر دیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چورستہ 38 ڈی میں دو خاندانوں کی دشمنی چار افراد کی جان لے گئی۔ دلخراش واردات کے دوران ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل ہوا جن میں ماں دو بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونیوالوں کی شناخت بیوہ خاتون مریم، 18 سالہ سمیہ، 17 سالہ خالدہ اور 10 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی۔ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاحال واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہلاک ہونے والی خاتون کی اپنے دیور اور اس کے بیٹوں سے زمین کے تنازعہ پر پرانی دشمنی چل رہی تھی۔ قتل فائرنگ اور تیز دھار آلے سے کئے گئے ۔پولیس نے تمام نعشوں کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے۔