ملتان: دبئی جانیوالے مسافر سے ایک کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

Last Updated On 31 October,2018 01:37 pm

ملتان: (دنیا نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانیوالے مسافر سے ایک کلو گرام آئس ہیروین برآمد کر لی، سمگلنگ کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

انٹی نارکوٹکس فورس نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز کے ذریعے بیرون ملک جانیوالے مسافر فراز احمد کے سامان سے دوران چیکنگ ایک کلو گرام آئس ہیئروین برآمد کر لی۔

سامان مین آئس ہیروئن چھپانے والا مسافر احمد فراز ملتان سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہا تھا تاہم انٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر سے ہیروئن برآمد کرنے کے بعد حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا۔