لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے گیٹ پر ایکشن فلم، پیشی پر آئے فریقین گتھم گتھا، گھونسے اور تھپڑ چل گئے۔
عدالتوں کے احاطے اکھاڑے میں تبدیل ہونے لگے، آئے روز کے جھگڑے معمول بن گئے۔ ماڈل ٹاؤن کچہری کے دروازے پر بھی ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا جب پیشی پر آئے فریقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بھی لڑائی سے محفوظ نہ رہے اور بیچ بچاؤ کراتے خود بھی زخمی ہوگئے۔سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کچہری کے سیکیورٹی انچارج کو فوری طور پر فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف 4 مختلف دفعات کے تحت تھانہ نصیر آباد میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔