لاہور: (دنیا نیوز) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لاہور پولیس سرگرم، مختلف کارروائیوں کے دوران 3 جرائم پیشہ عناصر کو دھر لیا۔
لاہور پولیس نے داتا دربار کے ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کی شناخت امجد اور عمران مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تفتیش ملزموں کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے سٹے باز ملزم عبدالوحید کو گرفتار کیا اور داؤ پر لگی نقدی بھی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔