فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 17 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے فیصل آباد کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے کے دوران مختلف الزامات میں 17 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 13 انسانی اسمگلر شامل ہیں جبکہ دیگر 4 ملزمان بھی مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔