پشاور: (دنیا نیوز) چترال میں کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
چترال میں کیلاشی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان ایمل کو پشاور سے گرفتارکر لیا گیا، اسے چترال کی لیڈی پولیس نے گرفتار کیا۔ ایمل کو چترالی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، جس کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹی کا نوٹس، تفصیل طلب
یاد رہے قائمہ کمیٹی نے کیلاش میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سے تفصیل طلب کی تھی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مؤقف اپنایا کہ خواتین کو تنگ کرنے والے نوجوان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔