کراچی (دنیا نیوز ) ایک ٹکٹ میں دو مزے، فضائی سفر کے لیے جہاز میں سوار ہونے والے مسافر نے دیگر مسافروں سے بھیک مانگنا شروع کر دی۔ بھکاری بھی اب ایڈوانس ہوگئے ہیں، گذشتہ روز کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب کولمبو جانے والی پرواز کے مسافر نے اچانک سیٹ سے کھڑے ہوکر جہاز میں سوار دیگر مسافروں سے بھیک مانگنی شروع کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں بھیک مانگنے والے مسافر نے باقاعدہ ٹکٹ خرید اتھا، غیر ملکی زبان میں گفتگو کرنے والے عمر رسید مسافر کا مدعا تھا کہ اس کو بچوں نے گھر سے نکال دیا ہے اور اب اس کے پاس رہنے کے لیے گھر بھی نہیں ہے ،اس کی مالی مدد کی جائے۔
اس دوران جہاز کے کچھ مسافروں نے بھیک مانگنے والے بوڑھے مسافر کی مالی مدد بھی کی جبکہ جہاز پر متعین فلائٹ سٹیورڈ اور ائیر ہوسٹس مسافر کو مسلسل منع کرتے رہے اور اسے سیٹ پر بیٹھنے کی درخواست کرتے رہے۔