کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں آٹھویں منزل سے گر کر ماں اور اس کا چار ماہ کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ خاتون کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ساس نے دھکا دیا۔
کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں 22 سالہ رمشہ اور اسکے 4 ماہ کے بیٹے کی ہلاکت معمہ بن گئی۔ لڑکی بچے سمیت فلیٹس کی آٹھویں منزل سے کیسے گری، سوالات کھڑے ہوگئے۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بیٹی کو ساس نے بالکونی سے دھکا دیا ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی۔ عینی شاہد نے بتایا کہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔
دوسری جانب جناح اسپتال میں جب لڑکی اور بچے کی لاشیں پہنچائی گئیں تو لیڈی ایم ایل او ڈیوٹی پر ہی نہ تھیں۔ ورثا شدید گرمی میں پوسٹمارٹم کیلئے کئی گھنٹے کھڑے انتظار کرتے رہے۔