کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بینک ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے، ملزمان سے 4 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمر طفیل کے مطابق ملزمان مختلف شہروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس کی کارروائی، بینک ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان دھر لیے گئے، ملزمان سے 4 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ عمر طفیل کے مطابق ملزمان 3 مئی کو گلشن اقبال کے نجی بینک سے 53 لاکھ کی ڈکیتی کر کے فرار ہوئے تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔