اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم پولیس اہلکار تنویر صادق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تعینات تھا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس اہلکارنے گھر میں کام کے بہانے لے جا کر زبردستی زیادتی کی، خاتون کی درخواست پر تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار تنویر صادق کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد اسے گھر بھجوا دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اس معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔