شجاع آباد: زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے 5 سالہ فیضان کے ملزم گرفتار نہ ہوسکے

Last Updated On 24 March,2018 10:26 am

تفصیلات کے مطابق، بستی کریم آباد میں 5 سالہ فیضان کی لاش ہمسائے کی گری ہوئی دیوار کے نیچے سے برآمد ہوئی، فیضان ہلاکت سے ایک دن پہلے لاپتہ تھا۔ بچے کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی جس میں میں ایک سے زیادہ افراد کے زیادتی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 5 سالہ فیضان کے والد کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے زیادتی کانشانہ بنا کر قتل کیا اور لاش کو دیوار کے نیچے دبا دیا تا کہ ورثا کو پتہ چلے کے بچہ دیوار کے نیچے آکر جاں بحق ہوا ہے۔

ورثا نے بچے کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کرائی تھی کہ اگلے روز پانچ سالہ فیضان کی لاش ہمسائے صادق حسین کی دیوار کی نیچے سے برآمد ہوئی۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ پولیس نے ملزمان پکڑنے کی بجائے دیوار بنانے والے 60 سالہ مستری کو تھانہ میں بند کر رکھا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار کیوں گری۔ مستری کا کہنا ہے کہ بچہ تو 20 سالہ پرانی دیوار کے نیچے سے ملا جبکہ میں دوسری طرف نئی دیوار بنانے میں مصروف تھا۔