پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے ہرا دیا

Published On 25 April,2025 09:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 15 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دیدی۔

143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بناسکی، ٹِم سائفرٹ 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر 4 رنز، جیمز ونس 30، شان مسعود 9 ، عمیر بن یوسف11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، محمد نبی 4 رنز، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے جبکہ حسن علی 24 اور میر حمزہ 3 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 142 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا جو انتہائی مایوس کن ثابت ہوا، سعود شکیل 6 رنز اور فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رائلی روسو 10، کوشل مینڈس 36، مارک چیپمن 4، حسن نواز 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 43، محمد وسیم اور خرم شہزاد1، 1 ، محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ محمد نبی اور فواد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔