پی ایس ایل سیزن 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی فتح سمیٹ لی

Published On 22 April,2025 09:52 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دے کرپہلی فتح سمیٹ لی

سرزمین اولیا ملتان میں جاری ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان خان 39، کپتان محمد رضوان 32، ایشٹن ٹرنر 15 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس لوٹے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، حارث رؤف 3 اوورز میں 54 رنز دے کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں جبکہ  لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب فخر زمان32، محمد نعیم 11، عبداللہ شفیق 18، ڈیرل مچل 19، سیم بلنگزنے 43رنز بنائے جبکہ سکندر رضا 50رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ملتان سلطانز سکواڈ

محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل۔

لاہور قلندرز سکواڈ

فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی۔