ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کو7وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے قیادت محمد رضوان جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شاداب خان لیڈ کررہے تھے۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے، ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 36اور یاسر خان نے 29 ، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ریلی میرڈیتھ، شاداب خان، جیسن ہولڈر اور محمد نواز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے22،کولن منرو45، محمد نواز نے21رنز بنائے جبکہ اندرس گوس 80رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے عبید شاہ ، مائیکل بریسویل اور کرس جورڈن ک نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل 5ویں کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ ہی اپنے نام کر سکی ہے۔