آخری ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Published On 07 May,2023 03:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے، گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، مسلسل 4 فتوحات کے بعد قومی ٹیم کی کلین سویپ پر نظریں مرکوز ہیں۔

اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو قومی ٹیم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی جبکہ دوسری صورت میں پاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے ون ڈے کیریئر کا 100واں میچ کھیلیں گے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 100 میچ کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

تاریخ میں پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والی بابر الیون وائٹ واش کا خواب پورا کر سکے گی یا پھر مہمان ٹیم جیت کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے گی تمام نظریں نیشنل سٹیڈیم پر لگ گئیں۔