فیصلہ کن میچ: پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو 172 رنز کا ہدف

Published On 17 March,2023 06:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

 

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 اور بابر اعظم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب 9، بھانوکا راجا 25 ، عامر جمال 1 رنز بناسکے جبکہ ٹام کوہلر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے،لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اورزمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے فیصلہ کن میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرلاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، ہدف حاصل کرنے کوشش کو آج کامیاب کریں گے، پچ اچھی لگ رہی ہے جس سے سپنرز کو مدد ملے گی۔

آج کا میچ جیتنےوالی ٹیم کل ملتان سلطانز کا فائنل میں مقابلہ کرے گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام ہوجائے گا۔

 سکواڈ:

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، حسیب اللہ خان ، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، عامر جمال، عظمت اللہ عمرزئی، وہاب ریاض، مجیب الرحمن، سلمان ارشاد

لاہور قلندرز: مرزا طاہر بیگ، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز ، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان