لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ اپنے دلچسپ انداز کے باعث پاکستان میں بہت زیادہ مشہور ہوچکی ہیں۔
پی ایس ایل کے لیے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایرن ہالینڈ کئی سالوں سے پاکستان آرہی ہیں اور میچز کے دوران انہیں پاکستانی ملبوسات میں بھی کئی مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ایرن ہالینڈ نے لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ’ کچھ چیزیں آپ کو سوچنے پر مجبور کرتی ہیں اور بادشاہی مسجد ان میں سے ایک ہے‘۔
اب سوشل میڈیا پر ایرن ہالینڈ نے پاکستانیوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے کتنی اردو سیکھ لی ہے۔
ایرن ہالینڈ نے گراؤنڈ میں کھڑے ہوکر اردو میں ایک سے دس تک گنتی سنائی اور اس کے علاوہ انہوں نے اردو میں مختلف جملے بھی کہے۔
Urdu 101 with @uroojmumtazkhan pic.twitter.com/Ma6jutPFUl
— Erin Holland (@erinvholland) March 15, 2023
سوشل میڈیا پر ایرن ہالینڈ کی اردو اور ان کے انداز کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔