لاہور: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کا ایلیمنیٹر ون آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شاداب خان اور سابق کپتان بابراعظم آمنے سامنے ہوں گے۔
اسلام آباد واحد ٹیم ہے جسے دو بار پی ایس ایل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، جبکہ زلمی نے پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن کے تمام پلے آف کھیلے ہیں۔
میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کو گھر جانا پڑے گا جبکہ فاتح ٹیم کو فائنل میں جانے کے لیے لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
اسلام آباد کے اعظم خان 280، فہیم اشرف 210 اور کولن منرو 294 رنز بناکر نمایاں ہیں جبکہ حسن علی 12، شاداب خان اور فضل الحق فاروقی دس، دس وکٹیں لے چکے ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 416، کیڈ مور اور صائم ایوب نے309، 309 رنز بنائے ہیں جبکہ باؤلنگ میں کوئی بؤولر 10 وکٹ حاصل نہیں کرسکا ہے، وہاب ریاض سب زیادہ 9 وکٹ حاصل کیے ہوئے ہیں۔