راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے موقع پر کھیلے جانے والے ویمنز لیگ کے دوسرے نمائشی میچ میں ایمازونز کے ہاتھوں سپر ویمن کو 41 رنزسے شکست کے بعد 3 میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ایمازونز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سپر ویمن کی ٹیم 9 وکٹوں پر 163 رنز ہی بنا سکی۔
فاتح ٹیم کی ڈینی وائٹ نے سب سے زیادہ 97 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بسمہ معروف 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔
سپر ویمن کی لورین ونفیلڈ ہل کے 80 رنز ٹیم کے کام نہ آئے، سپر وومن کی جانب سے ارم جاوید نے 28، چماری اتھاپتھو نے 17 اور منیبہ علی نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔
یاد رہے کہ پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔