شعیب اختر کو شاداب خان میں مستقبل کا کپتان نظر آنے لگا

Published On 27 February,2023 12:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی قیادت کے لیے شاداب خان کو موزوں قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ سپنر جارحانہ انداز کے علاوہ عمدگی سے میڈیا کا سامنا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، شاداب نے بطور کھلاڑی بھی خود کو خاصا بہتر بنا لیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان وائٹ بال کرکٹ کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب نے نہ صرف بطور پلیئر بلکہ آن سکرین اپنا امیج بھی خاصا بہتر بنا لیا ہے، اس میں بہتری کی لگن ہے جو کہ بہت اچھی چیز ہے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے انہیں درست کرتا ہے، گذشتہ 2 برس انہوں نے اپنی باؤلنگ اور فٹنس کو خاصا بہتر بنایا ہے، میں اسے مستقبل کے عظیم کپتان کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔