لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست

Published On 27 February,2023 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شاندار بیٹنگ ، لاجواب باؤلنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دیکر لاہور قلندرز نے حریف ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھا دی۔

 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز سکور کیے۔

201رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 13.5 اوورز میں 90 سکورز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2،2 جبکہ زمان خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو18، رحمان اللہ گرباز 23 ، رسی وین ڈیر ڈوسن3، شاداب خان 4، اعظم خان 4، آصف علی3، ٹام کرن10، حسن علی4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ذیشان ضمیر اور ابرار احمد بغیر کوئی رنز سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی تاہم طاہر بیگ 20 رنز جبکہ فخر زمان 36 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق45، سیم بلنگز33، حسین طلعت6، ڈیوڈ ویزے12، راشد خان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سکندر رضا 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 سکواڈ

لاہور قلندرز : فخر زمان، مرزا طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، رسی وین ڈیر ڈوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان ، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی، ذیشان ضمیر، ابرار احمد