پہلے ون ڈے میں جیت کا کریڈٹ فاسٹ بولرز کو جاتا ہے:بابر اعظم

Published On 09 January,2023 11:54 pm

کراچی(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جیت کا کریڈٹ فاسٹ بولرز کو جاتا ہے جنہوں نے بہت اچھی گیند بازی کی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ باولرز نے پہلے 15اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پر پریشر ڈال کر رکھا جس کی وجہ سے سپن باولرز کو بھی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا ۔

انہوں نے کہا کہ سیکنڈ بیٹنگ میں ڈیو کے فیکٹر کی وجہ سے سپورٹ ملی ،گراونڈ میں فخر زمان اور میری کوشش تھی کہ لمبی پارٹنر شپ لگائیں ، محمد رضوان نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کپتان ہونے کی حیثیت سے میرے لیے اچھی بات ہے کہ بنچ سٹرنتھ پرفارم کرے ۔