ٹیسٹ سکواڈ میں شامل 3 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Published On 26 December,2022 10:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل 3 کھلاڑیوں محمد نواز، شاہنواز دہانی اور ساجد خان کو پاکستان کپ میں شرکت کی اجازت مل گئی۔

ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز، شاہنواز دہانی اور ساجد خان ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

یہ تینوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ رہیں گے اور ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سلیکشن کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔