کراچی : (دنیا نیوز) سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بس اللہ پر بھروسہ رکھا اور محنت کرتا رہا، امید کم لگ رہی تھی کہ پتا نہیں 50 واں ٹیسٹ کھیل سکوں گا یا نہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کی دعائیں ساتھ تھی، پہلی تین بال کھیل کر ایسا لگا کہ ڈیبیو ہے ،کم بیک جب ہوتا تو لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد بھائی نے بھی بہت اعتماد دیا،کریس پر جب موجود تھا، بابر اعظم بھی سمجھتا رہا،قریبی دوست احباب نے بھی یہ ہی کہا کہ کرکٹ پر توجہ دو۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی کہ تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہ دوں، ناقدین پرفارمنس پر تنقید بلکل کریں پرسنل نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ،پہلے روز پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر317 رنز
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز سکور کئے۔