انگلینڈ سے شکست پر سعود شکیل مایوس، برطانوی صحافی نے حوصلہ بڑھایا

Published On 13 December,2022 12:10 pm

لاہور ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ سے دوسری ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹر سعود شکیل نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سعود شکیل نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 63 جبکہ دوسری اننگز میں 94رنز بنائے، لیکن میچ میں شکست نے انہیں مایوس کردیا، شکست پر مایوسی کا اظہار قومی کرکٹر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا اس میچ میں شکست کے بعد میں مایوس ہوں، سعود نے انگلینڈ کو فتح پر مبارکباد بھی پیش کی اور بتایا کہ اب ان کا فوکس کراچی میں آخری ٹیسٹ کی طرف ہے۔

قومی کرکٹر کے مایوسی پر مبنی ٹویٹ پر ردعمل میں برطانوی صحافی میتھیو اسٹیڈلن نے ردعمل دیتے ہوئے سعود شکیل کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا آپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، آپ کی اننگز لاجواب تھی۔