ملتان: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی اور امپائر اراسمس کی وائرل ہونے والی میم کو حقیقت کی شکل دے دی اور ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز اسے گراؤنڈ میں دوبارہ بنا لیا۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک اتفاقیہ تصویر سامنے آئی تھی جس کو پہلی نظر دیکھ کر لگ رہا تھا کہ بابر اعظم کی توند نکل آئی ہے تاہم غور سے تصویر دیکھنے پر پتہ چلا کہ بابر اعظم کے برابر میں امپائر ماریس اراسمس کھڑے ہیں۔
صارفین تصویر سے خوب محظوظ ہوئے اور اس پر میمز بنانا شروع کر دیں۔
Babar Azam recreates meme with umpire, cute moment of today s match#BabarAzam #PakvsEng2022 #PAKvENG pic.twitter.com/ZyHtsLLdyb
— Proud Pakistani (@queenhere55) December 10, 2022
تاہم اب بابر اعظم کی جانب سے امپائر ماریس اراسمس کے ساتھ مذاق کیا گیا جس کی ویڈیو پی سی بی نے خود شیئر کی ہے۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی دوسری اننگز کے دوران چھٹے اوور کے اختتام پر بابر اعظم نے گراؤنڈ میں امپائر ماریس اراسمس کے ساتھ مذاق کیا جس پر گراؤنڈ میں بیٹھے افراد اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین ہنس پڑے۔
اس منظر کو دیکھ کر کمنٹیٹر بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے اور وائرل ہونے والی میم کیمرے میں بھی دکھائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے امپائر بھی بابر اعظم کی جانب سے کئے گئے مذاق کو پسند کرتے ہیں اور اس پر مسکراتے ہیں۔