ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ابھی دو دن پڑے ہیں، دفاعی طور پر کھیلنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ہے، میچ جیتنے کیلئے جائیں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ٹیم پُر اعتماد ہے، ابھی ہمارا رن ریٹ ٹھیک چل رہا ہے ہمارے بلے بازوں نے اٹیک بھی کیا ہے، آج اگر امام کی وکٹ نہ گرتی تو میچ میں ہماری پوزیشن زیادہ بہتر تھی۔
بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پچ وہ ہونی چاہیے جس میں رزلٹ نکلے، اس طرح کے میچ میں مزہ آتا ہے، پوری دنیا میں ہوم ایڈوانٹیج دیکھ کر پچ بنائی جاتی ہے، ابھی ہماری بولنگ کم تجربہ کار ہے اور بہت کم میچ کھیلے ہوئے ہے۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ہماری ٹیم کے مقابلے میں زیادہ تجربہ کار ہے، وائٹ بال کرکٹ بہت زیادہ ہو چکی ہے اس لیے ٹیسٹ کرکٹ بھی تیز ہو رہی ہے، کرکٹ تیز ہونے سے پلیئرز ٹیسٹ میں بھی تیز کھیل رہے ہیں۔
Pakistan batting coach Mohammad Yousuf s press conference at the end of the day s play in Multan.#PAKvENG | #UKSePK https://t.co/EilauQ5F1q
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2022