لاہور:(ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے 10ویں میچ میں اوورسیز واریئرز نے میر پور رائلز کو 15 رنز سے شکست دے دی۔
مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دسویں میچ میں اوورسیز واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 112 رنز بنائے، اعظم خان نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، ابرار احمد اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔
. @WarriorsKPL have sealed the win over @MirpurRoyals by 15 runs.
— Kashmir Premier League (@kpl_20) August 18, 2022
Full scorecard here: https://t.co/Pq0eSdWcdW #KingdomValleyKPL I #KheloAazadiSe I #MRvOW pic.twitter.com/ZI6JWncNpa
189 رنز ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے، حسن نواز نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے جبکہ حارث سہیل 55 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، عمران رندھاوا اور سہیل خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔