کے پی ایل سیزن 2: جموں جانباز نے اوورسیز واریئرز کو شکست دیدی

Published On 15 August,2022 07:04 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

مظفر آباد میں کھیلے گئے کے پی ایل کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنائے، شاہ زیب نے 40 اور شرجیل خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، سہیل خان نے 3 اور فرحان شفیق نے 1 وکٹ حاصل کی۔

106 رنز ہدف کے تعاقب میں اوورسیز واریئرز کی ٹیم 8 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 101 سکور بناسکی، اعظم خان نے ناٹ آؤٹ 29 رنز کی اننگز کھیلی، عمران رندھاوا نے 29 سکور بنائے، اسامہ میر نے 2 اور عاکف جاوید نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔