کے پی ایل، میرپور رائلز نے اوورسیز وارئرز کو4 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

Published On 16 August,2021 08:32 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) کے پی ایل میں میرپور رائلز نے اوورسیز وارئرز کو4 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آر یا پار کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل میں رسائی پائے گی۔

کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے الیمنیٹر یعنی آر یا پار کے میچ میں اوورسیز وارئرز نے 161 رنز کا ہدف دیا جسے میرپوررائلز نے 19ویں اوور میں چھ وکٹ پر پورا کر لیا۔ شرجیل خان 30، کپتان شعیب ملک نے ستائیس رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، کشمیری بولر شاداب مجید چار وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے المینیٹر میں فاتح ٹیم میرپور رائلز کا راولاکوٹ ہاکس سے آج مقابلہ ہو گا، دونوں ٹیمیں دن ساڑھے تین بجے مدمقابل ہوں گی۔

کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پہلی فائنلسٹ ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔ کے پی ایل، پہلے ایڈیشن کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔