لاہور:(دنیا نیوز) سمر سیٹ کاؤنٹی نے پاکستانی کرکٹر امام الحق کی خدمات حاصل کر لیں، اوپننگ بلے باز اگست میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ نے بذریعہ ٹویٹ امام الحق سے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ باصلاحیت پاکستانی اوپنر کی شمولیت سے ٹیم کا کمبی نیشن بہتر ہوگا، امید ہے امام ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) July 4, 2022
دوسری طرف امام الحق نے کہا ہے کہ وہ معاہدے پر بہت خوش ہیں، ٹیم کو جوائن کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
خیال رہے کہ امام کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آخری چار میچز میں حصہ لیں گے، قومی کپتان بابر اعظم اور اظہر علی بھی سمر سیٹ کاؤنٹی سے کھیلتے ہیں۔