لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ترقی ہوگئی اور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے پاس آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح سے بھارت سے تیسری پوزیشن چھیننے کا سنہری موقع موجود ہے۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، گال ٹیسٹ میں فتح سے آسٹریلیا 77.78 وننگ فیصد کے ساتھ مظبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔
Australia continue to extend their lead at the top #WTC23 standings https://t.co/ek6BZAqQWs#SLvAUS pic.twitter.com/uDwODsYFhI
— ICC (@ICC) July 1, 2022
پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا 71.43 فیصد کے ساتھ دوسری، بھارت 58.33 تیسری جبکہ پاکستان 52.38 فیصد کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، ویسٹ انڈین ٹیم 50 فیصد وننگ اوسط کے ساتھ چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ سری لنکا 47.62 فیصد کے ساتھ چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ہے، ساتویں سے نویں پوزیشن پر کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ 28.89 فیصد کے ساتھ ساتویں، نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔