لاہور:(دنیا نیوز) لیجنڈری جاوید میانداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی نے جونیئر لیگ کے لئے مینٹور مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سابق کپتان رمیز راجہ کی بحثیت چیئرمین پی سی بی کی کامیابیوں کا سفر تیز، پاکستان جونیئر لیگ کا آغاز کردیا گیا، غیر ملکی کوچ سمیت انٹرنیشنل معیار کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تعلیم اور اسکالرشپ کا بھی انتظام مکمل ہوگیا۔
ینگ کرکٹرز کے لیے سپر سٹار مینٹور مقرر کردیئے گئے، لیجنڈری جاوید میانداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جونیئرز کو اپنے تجربات شیئر کریں گے، اس زبردست آئیڈیا کو سابق کپتانوں نے سراہا۔
خیال رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا میلہ اکتوبر میں سجے گا جو شائقین ہی نہیں ماہرین کرکٹ اور اسپانسرز کے لیے بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔